فیملی کلچر سنٹر کی جانب سے بابل یونیورسٹی کی طالبات کے لیے ثقافتی پروگرام

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے فیملی کلچر سنٹر کی جانب سے بابل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبات کے لیے "أروقة الثقافة" پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام میں (خود سازی) کے موضوع پر لیکچر دیا گیا، جس میں خود سازی اور ایک مثبت شخصیت کی تعمیر پر گفتگو کی گئی۔ اس کے بعد سپروائزر إيمان المولى کی جانب سے (تصویر اور تبصرہ) کے عنوان سے ایک فکری سیگمنٹ منعقد کیا گیا۔

پروگرام کا اختتام دو انٹرایکٹو سیشنز پر ہوا؛ پہلا سیشن "المسابقات المعرفية" تھا، جس میں طالبات کو بات چیت کرنے اور حصہ لینے کی ترغیب دی دی گئی۔ جبکہ دوسرا سیشن "منكم وإليكم" تھا، جس میں سپروائزر سندس محمد نے طالبات کے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور انہیں جامع مشورے فراہم کیے۔

اس پروگرام کا مقصد طالبات میں ثقافتی اور تعلیمی اقدار کا فروغ اور ایک تعلیمی ماحول میں علمی بحث اور تخلیقی صلاحیتوں کے دروازے کھولنا تھا، کہ جو فاطمی تعلیمات کے مطابق ہوں۔

فیملی کلچر سنٹرکا مقصد خواتین کی فکری و ثقافتی آگاہی کو بڑھانا اور ایسی تعلیمی پروگرامز منعقد کرنا ہے جو انہیں زندگی کے چیلنجز کا سامنا اعتماد اور مثبت طریقے سے کرنے کے لیے تیار کریں، تاکہ ایک مضبوط اور باشعور معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: