روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا العلقمی کمپلیکس (بابل - کربلا) روڈ سے کربلا مقدسہ آنے والے زائرین کو متنوع خدمات فراہم کرتا ہے۔
یہ کمپلیکس بھی سارا سال لاکھوں زائرین کو خدمات پیش کرتا ہے اور عشرہ محرم اور زیارت اربعین کے موقع پر دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین یہاں قیام کرتے ہیں خاص طور پر زیارت اربعین کے دوران روزانہ لاکھوں زائرین ان خدمات سے استفادہ کرتے ہیں۔ اس سروس کمپلیکس میں زائرین کے لیے تمام سہولیات موجود ہیں۔
العلقمی کمپلیکس زائرین کو متعدد خدمات فراہم کرتا ہے، جن میں آرام کرنے کے لیے خصوصی ہالز، علاج و طبی خدمات اور لاجسٹک خدمات شامل ہیں، اور یہ بابل گورنریٹ کے راستے سے کربلا مقدسہ جانے والے زائرین کے لیے ایک اہم سروس سٹیشن ہے۔



