روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس نے قرآن اور علوم القرآن پر بہترین تحقیق کے لیے نیشنل یونیورسٹی کمپیٹیشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ مقابلہ قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف کی طرف سے منعقد کیا جا رہا ہے کہ جو عراقی یونیورسٹیوں کے طلباء کے لئے قرآنی منصوبے کا حصہ ہے۔
مقابلے کی شرائط درج ذیل ہیں۔
1-یہ مقابلہ صرف یونیورسٹی کے طلباء کے لیے ہے۔
2-جو لوگ مقابلے میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ نیچے دیے گئے فارم میں اپنی درست معلومات لکھیں۔
3 - فارم بھیجنے کی آخری تاریخ (1/3/2025) ہے۔
4 - تحقیق بھیجنے کی آخری تاریخ: (1/5/2025) ہے۔
نجف میں قرآن پاک انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی کہ نتائج کے اعلان اور تحائف کی تقسیم کی (1/7/2025) کو ہوگی۔
