فیملی کلچر سنٹر کی جانب سے الكفيل یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے ہفتہ برائےمشاورت نفسیاتی کے دوران، طالبات کے لیے ایک آگاہی لیکچر کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے فیملی کلچر سنٹر کی جانب سے الكفيل یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے ہفتہ برائےمشاورت نفسیاتی کے دوران، طالبات کے لیے ایک آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔

ماہر نفسیات ماہر ڈاکٹر شائمہ الناصر نے (اگر آپ اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں تو اپنے خیالات کو تبدیل کریں) کے عنوان سے یہ آگاہی لیکچر دیا، جس میں طب، دندان سازی، اور فارمیسی کی طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لیکچر میں ذہنی صحت کے فروغ میں مثبت سوچ کی اہمیت اور اس کا کردار ایک ایسی شخصیت بنانے میں جو تعلیمی اور سماجی چیلنجز کا مقابلہ کر سکے، پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ طالبات کے لیے نفسیاتی اور خاندانی مشاورت کے لئے سیشنز کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں ان کے سوالات کے جوابات دیے گئے اور ان کی ضروری مدد فراہم کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: