الکفیل یونیورسٹی کی نجف میں منعقدہ فرسٹ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایگزیبشن میں شرکت

الکفیل یونیورسٹی نے نجف میں منعقدہ فرسٹ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایگزیبشن میں شرکت کی ہے۔ یہ نمائش وزارت نوجوانان اور کھیل کے زیر اہتمام ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ نجف کے گراؤنڈ میں منعقد کی گئی تھی۔

الکفیل یونیورسٹی کی نمائندگی کالج آف ٹیکنیکل انجینئرنگ کے کمپیوٹر ٹیکنالوجیز انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسرز اور طلباء نے کی، جنہوں نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں جدید ترین ایجادات کی عکاسی کرنے والےتحقیقی منصوبوں اور اسمارٹ ایپلیکیشنز کی ایک سیریز میں حصہ لیا۔

نمائش کا مقصد مصنوعی ذہانت کے شعبے میں جدید ترین ایجادات اور منصوبوں کی نمائش کے علاوہ جدید کمپیوٹنگ کے شعبوں میں طلباء کی مہارتوں کو فروغ دینا اور تعلیمی اور تکنیکی اداروں کے درمیان تعاون کو بڑھانا ہے۔

الکفیل یونیورسٹی ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ کے شعبوں میں اپنے طلباء کی مہارتوں کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے، تاکہ عراق میں ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی اور اختراعات کی حمایت میں تعاون فراہم کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: