الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال میں ایک بچے کے دماغ کی کامیاب ایمرجنسی سرجری

کربلا کے الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال میں نیورولوجی سرجری کی ماہر ٹیم نے ایک بچے کے دماغ کی کامیاب ایمرجنسی سرجری کی ہے، کیونکہ بچے کی زندگی خطرے میں تھی۔

نیورو سرجری کے ماہر ڈاکٹر حسام الانباری نے کہا، "ساڑھے پانچ سال کے بچے کی اس درد کو مائیگرین سمجھا گیا تھا، لیکن ایم آر آئی سے دماغ میں ابسیس (پھوڑے) کی موجودگی کا پتہ چلا۔"

انہوں نے مزید کہا، "بچہ رات کے بارہ بجے ہمارے پاس لایا گیا تھا، وہ بے ہوش تھا اور اس کی زندگی کو خطرہ تھا، اس کے بعد ہم نے فوری طور پر سرجری کی۔" انہوں نے کہا کہ "سرجری کامیاب رہی، اور اب بچے کی طبی حالت مستحکم ہے اور وہ ٹھیک ہے۔"

ڈاکٹر انباری نے کہا،"ہسپتال میں تجربہ کار طبی ٹیم، ماہر اینستھیٹسٹ ٹیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی موجودگی نے ہمیں پیچیدہ اور ایمرجنسی آپریشنز کرنا آسان بنا دیا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: