روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے بے گھر ہونے والےشامی افراد کو کھانا فراہم کرنےکا آغاز کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے بے گھر ہونے والےشامی افراد کو کھانا فراہم کرنےکا آغاز کر دیا ہے۔

شام میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد کے سربراہ خلیل حنون نے کہا، "شام میں حرم مقدس کی طرف سے بے گھر ہونے والے لبنانی خاندانوں کی خدمت کے لیے قائم کردہ مرکزی باورچی خانے نے بے گھر ہونے والے شامی افراد کو بھی کھانا فراہم کرنا شروع کر دیا ہے، کیونکہ ملک میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سےبعض علاقوں میں حالات انتہائی خراب ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "وفد آئندہ بھی شامی پناہ گزینوں کی خدمت جاری رکھے گا تاکہ انہیں ان مشکل حالات سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔"

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے اس سے قبل لبنان کے خلاف صہیونی جارحیت کے دوران شام میں پناہ لینے والے لبنانی شہریوں اور خاندانوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک مرکزی باورچی خانہ قائم کیا تھا، جہاں روزانہ 15 ہزار سے زیادہ افراد کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

یہ اقدام روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے انسانی بنیادوں پر اٹھائے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے، جو متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے لیے نہ صرف عراق میں بلکہ ہمسایہ ممالک میں بھی کیے جا رہے ہیں۔ یہ اقدام روضہ مبارک کی جانب سے بحرانوں کے دوران مختلف کمیونٹیز کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کی مشکلات کے حل کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: