فردوس انٹرٹینمنٹ پروجیکٹ میں تعطیلات کے موقع پر عراقی خاندانوں کی بڑی تعداد کی آمد کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

کربلا گورنریٹ میں واقع فردوس انٹرٹینمنٹ پروجیکٹ، جو کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے منسلک ہے، میں تعطیلات کے موقع پر عراقی خاندانوں کی بڑی تعداد کی آمد کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

پروجیکٹ مینیجر، انجینئر ذنون عبد الحسين نے کہا کہ " یوں تو فردوس پراجیکٹ پورا ہفتہ عراقی خاندانوں کی بہت بڑی تعداد کا استقبال کرتا ہے، لیکن عام تعطیلات کے موقع پر یہاں آنے والے شہریوں اور فیملیز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے، کیونکہ یہ ایک نیا سیاحتی مقام ہے اور شہر کے شور شرابے اور مصروفیات سے دور شہریوں اور فیملیز کے لئے ایک مثالی اور پرسکون جگہ ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس منصوبے میں بہت سی تفریحی سہولیات شامل ہیں، جن میں 18 میٹر اونچی اور 20 میٹر چوڑی ایک خوبصورت آبشار اور 5 چھوٹی آبشاریں شامل ہیں کہ جو آبشار بھی ہیں جو منظر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں، اس کے علاوہ فیملیز کے بیٹھنے اور آرام کرنے کے لئے 65 مقامات، 4 فٹ بال میدان، ایک ریس ٹریک، ایک 3 کلومیٹر طویل مصنوعی دریا، ایک مسجد، ایک ریسٹورنٹ اور ایک فشنگ ایریا بھی شامل ہیں۔"

اس منصوبے میں ایک پھولوں کا باغ اور پرندوں کا باغ شامل ہے، جو خاندانوں کو فطرت سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے، گھومنے پھرنے کے لیےتانگے اور 20 سے زیادہ کشتیاں بھی دستیاب ہیں۔ یہاں خصوصی طور پر ایک مٹی کا گھر بھی بنایا گیا ہے جو عراقی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔یہاں روضہ مبارک کی کمپنیوں کی تیار کردہ مقامی مصنوعات جیسے کھجور، شہد، اور گڑ بھی دستیاب ہیں۔

فردوس فیملی انٹرٹینمنٹ پروجیکٹ کربلا گورنریٹ کے مغرب میں 80 دونم رقبے پر واقع ہے، اس منصوبے کا پہلا مرحلہ کہ جو 40 دونم پر مشتمل ہے مکمل کر لیا گیا ہے اور اس پر دو سال تک کام جاری رہا۔

فردوس تفریحی منصوبہ کربلا گورنریٹ کے مغرب میں 80 دونم کے رقبے پر واقع ہے، جس میں سے 40 دونم پہلے مرحلے میں لگائے گئے، اور اس پر کام کرنے میں دو سال لگے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: