روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ نے حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کی مناسبت اپنے ثقافتی مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
اس ثقافتی مقابلے کے دس فاتحین کے ناموں کا اعلان 20دسمبر 2024 بروزجمعہ شام سات بجے روضہ مقدس حضرت عباس علیہ السلام کی رسمی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے فاتحین کا حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے جشن ولادت میں موجود ہونا ضروری ہے، جوبروز ہفتہ (19 جمادی الثانی 1445) بمطابق21 دسمبر 2024 کو نماز مغربین کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب القبلہ کے سامنے منعقد کیا جائے گا۔
اگر کسی وجہ سے اس مقابلے کا فاتح جشن میں شرکت کرنے سے قاصر ہو تووہ نتائج کے اعلان کے بعد زیادہ سے زیادہ (4) دنوں کے روضہ مبارک کے شعبہ مالیاتی امورسے اپنا انعام وصول کر سکتا ہے اور اس کے لئے اپنے ساتھ شناختی دستاویزات کا لانا ضروری ہے۔
