روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد نے پاکستان کے شہر کراچی میں جعفریہ الائنس سے ملاقات کی جس میں معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی اعلی سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس ملاقات میں کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی، جن کا مقصد حسینی انقلاب کی خدمت کرنا، پاکستان میں اہل بیت (علیہم السلام) کے پیروکاروں اور محبان کے کردار کو مزید مستحکم کرنا، اور زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات میں بہتری لانا تھا، ساتھ ہی حسینی شعائر کے انتظام اور تنظیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد کے سربراہ اور روضہ مبارک کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر سید افضل الشامی نے کہا، ""ہم نے جعفریہ الائنس سے ملاقات کی، کہ جو دینی، تعلیمی اور فلاحی شعبوں میں فعال کردار ادا کرنے والی تنظیم ہے اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے اور مختلف مکاتب فکر کے درمیان افہام و تفہیم کو بڑھانے کی کوشش کرتی ہے۔ اس ملاقات میں ہم نے اہم موضوعات پر بات کی جو حسینی قیام کی خدمت اور روحانی و ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے کے حوالے سےاہم ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "اجلاس میں بزرگ شیعہ علماء، اعلی دینی قیادت کے نمائندوں، مساجد کے اماموں، مبلغین اور حسینی جلوسوں کےمنتظمین کےعلاوہ مذہبی تنظیموں کے سربراہان، سیاسی و پارلیمانی شخصیات، قانون دان، انجینیئرز اور حسینی اداروں کے نمائندے شامل تھے، جس سے بحث کو گہرائی ملی اور مشترکہ فہم میں اضافہ ہوا۔"
جعفریہ الائنس کے سربراہ اور پاکستان کے ممتاز علماء کرام میں سے ایک اسکالر سید رضی جعفر نقوی نے اپنی طرف سے دوسرے سالانہ وویمن فیسٹیول کے انعقاد اور حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کے یوم شہادت کے احیاء پر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے کا شکریہ ادا کیا اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اور اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے ان واقعات کی اہمیت پر زور دیا۔
















