قرآن علمی کمپلکس کی طرف سے کربلا میں جناب امّ البنین(ع) کی وفات کی یاد میں مجلسِ عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کی طرف سے کربلا میں جناب امّ البنین(ع) کے یوم وفات کی یاد میں مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

اس مجلس عزاء کا اہتمام کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ کربلا برانچ نے کیا تھا۔

مجلس کا آغاز حافظ علی میثم نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، جس کے بعد شیخ منتظر الشمری نے حاضرین سے خطاب کیا جس میں انھوں نے جناب امّ البنین(ع) کی فضائل و مصائب بیان کیے۔

اس کے بعد نوحہ خواں سید سجّاد حلو نے مرثیہ و نوحہ خوانی کے فرائض سرانجام دیئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: