علامہ سید صافی نے شعبۂ تعلیم و تربیت کا دورہ کیا اور پہلے سمسٹر کے نتائج کو سراہا

آج بروز جمعرات، مؤرخہ (19 دسمبر 2024ء)، کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے شعبۂ تعلیم و تربیت کا دورہ کیا اور پہلے سمٹر میں بہتر نتائج کے لیے اپنائے گئے لائحۂ عمل کو کافی سراہا۔

وہاں پہنچنے پر ان کا استقبال مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر حسن داخل حسناوی، اور ان کے اداری معاون سید یوسف طائی نے کیا۔

دورے کے دوران علامہ صافی نے شعبۂ تعلیم و تربیت کے تعلیمی اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے العمید تعلیمی گروپ کے اسکولز اور ان سے منسلک بچوں کے نرسری اداروں میں پہلے سمسٹر کے دوران نافذ کیے گئے تعلیمی و تربیتی پروگرامز کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی کامیابیوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

یہ دورہ شعبۂ تعلیم و تربیت کو مسلسل فراہم کیے جانے والے تعاون اور ان کے اقدامات کی حمایت کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد علم کے فروغ، ایک باشعور اور باصلاحیت نسل کی تیاری، اور آسمانی و سماجی اقدار کی پابندی کے ساتھ معاشرے کی خدمت میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: