جامعہ العمید میں حضرت فاطمہ الزہراء(ع) کے جشن میلاد کے احیاءکے لیے تقریب کا انعقاد

العمید یونیورسٹی کے شعبہ نفسیاتی و تعلیمی رہنمائی نے حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے یوم ولادت باسعادت کی پُرمسرت مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسنین موسوی نے کہا کہ شعبہ کی ٹیم نے اہل بیت(ع) سے منسلک مناسبات کو منانے کے سالانہ لائحۂ عمل کے تحت حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے جشن میلاد کے احیاء کے لیے ایک محفل کا انعقاد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب میں کئی پروگرام شامل تھے، جن میں شیخ زمان حسناوی کا حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی حیات طیبہ کے بارے میں خطاب اور شاعر محمد فاطمی کا سیّدہ نساء العالمین(ع) کے حضور منظوم نذرانۂ عقیدت سرفہرست ہے۔

ڈاکٹر حسنین نے اس بات پر زور دیا کہ جامعہ اس قسم کی تقریبات کے انعقاد پر خصوصی توجہ دیتی ہے کیونکہ یہ طلباء اور تدریسی عملے میں تربیتی و علمی اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: