كتاب الصلاة کی تقریب رونمائی کے موقع پر اس تاریخی کتاب کے بارے میں ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا گیا، جس کے بعد اس مقالے پر علمی تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک ڈسکشن سیشن کا اہتمام بھی کیا گیا تھا تاکہ اس کتاب کی علمی اور عملی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔
كتاب الصلاة کی تقریب رونمائی(الميرزا أبو الحسن المشكيني وإرثه الفقهي: كتاب الصلاة أنموذجًا)کے عنوان سے منعقد کردہ سیمینار کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے مركز إحياء التراث کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی، جس میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی سید احمد صافی، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین، حوزہ علمیہ کے اساتذہ، دینی علوم کے طلباء اور نجف اشرف کی یونیورسٹیز کےاساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
حوزہ کے محقق اور استاد شيخ نزار آل سنبل القطيفي نے کہا، "سیمینار میں محقق شیخ ابو الحسن المیشکینی کی كتاب الصلاة پر علمی تحقیق پر بحث کی گئی، اور ہم نے اس کتاب کی علمی اور عملی اہمیت کو بیان کیا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اس سیمینار کا مقصد طلباء کو اس شعبے میں علمی تحقیق کی ترغیب دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اور ان میں انہی علمی درجات تک پہنچنے کی خواہش اور جستجو پیدا کرنا ہے۔"









