الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سال 2024 کے پروگراموں کی مرکزی اختتامی کا آغازہو چکا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سال 2024 کے پروگراموں کی مرکزی اختتامی تقریب کی سرگرمیوں کا آغازہو چکا ہے کہ جس میں 1,000 سے زیادہ اسکاؤٹس شرکت کر رہے ہیں۔

تقریب کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ برائے فکری وثقافتی امور سے منسلک الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے(أجيالٌ على خُطى الأنبياء) کے سلوگن کے تحت کیا جا رہا ہے۔ تقریب کی سرگرمیاں 27 سے 28 دسمبر 2024 تک جاری رہیں گی۔

تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سید ليث الموسوی،مختلف شعبوں کے سربراہان اور عہدیداران کے علاوہ علمی و سماجی شخصیات، سرکاری وفود اور شرکاء کے والدین بھی شرکت کر رہے ہیں۔

تقریب میں 1000 سے زائد اسکاؤٹ شریک ہیں، کہ جو باب امام علی علیہ السلام اور باب امام حسین علیہ السلام سے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں داخل ہوئے ہیں اور حلف اٹھانے اور مراسم زیارت ادا کرنے کے لئے روضہ مبارک کے صحن اطہر میں موجود ہیں۔

اختتامی تقریب کی اہم سرگرمیوں میں تقریب حلف برداری ، حضرت ابو الفضل العباس (علیہ السلام) کی زیارت اور کربلا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اسکاؤٹ پریڈ شامل ہے۔ اس کے علاوہ عراق میں اسکاؤٹ اداروں اور روضہ مقدس کے متعدد منصوبوں کا کا دورہ اور دیگر پروگرامز بھی اس تقریب کا حصہ ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: