روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کےدفتر کے پرفارمنس ایویلیوایشن ڈویژن کی جانب سے سال 2024 کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین اراکین کے اعزاز میں ایک دوسری سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پرفارمنس ایویلیوایشن ڈویژن کی انچارج سیدہ سعدیہ عبد محمد نے کہا کہ "دوسری سالانہ اعزازی تقریب کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے ان خواتین کی محنت اور کارکردگی کو سراہنا ہے، جنہوں نے سال 2024 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اعزاز کے لئے نامزد خواتین کا انتخاب ایک خاص طریقہ کار کے تحت کیا جاتا ہے، جن میں کارکردگی، صلاحیت، اور کام میں پہل کرنے جیسے اصول شامل ہیں۔"
انہوں نے یہ بھی کہا کہ "دوسری سالانہ اعزازی تقریب کا انعقاد خواتین اراکین میں تخلیقی صلاحیتوں اورمحنت کے جذبے کو فروغ دینے اور انہیں بہترین کام کی ترغیب دینے کے لیے ہے، جو کہ معاشرتی خدمت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔"
تقریب کے دوران ایک دینی اور ترقیاتی لیکچر بھی دیا گیا، ستقریب کے اختتام پر خواتین کی محنت کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔
یہ اقدام روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد خواتین کی کارکردگی کو بہتر بنانا، اور کام میں مہارت، لگن اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔




