شعبہ فکرو ثقافت نے ساقي عطاشى كربلاء پروجیکٹ کے تحت افریقی ملک نائیجیریا میں 50 ویں کنویں کا افتتاح کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے ساقي عطاشى كربلاء پروجیکٹ کے تحت افریقی ملک نائیجیریا میں ایک نیا کنواں کھودا ہے۔

شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ سنٹر فار افریقن اسٹڈیز افریقی ممالک میں پانی کی قلت کو ختم کرنے کے لئےگزشتہ کافی عرصے سےساقي عطاشى كربلاء پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے۔

مرکز کے تبلیغ یونٹ کے مسلم الجابری نے کہا، "ساقي عطاشى كربلاء پروجیکٹ کے تحت افریقی ملک نائیجیریا کے علاقے کدونا کے علاقے ساوت كرمن ماشي میں 50 ویں کنویں کا افتتاح کیا گیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "اس کنویں کا نام نبی اکرم حضرت محمد ((صلى الله عليه وآله وسلم ) کے نام مبارک پر رکھا گیا ہے۔ یہ منصوبہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کئے جانے والے کام کا ایک نمونہ پیش کرتا ہے کہ جو اہل بیت علیہم السلام کی اقدار کے عین مطابق ہے، اور اس کا مقصد دینا اور انسانیت کے اصولوں کو پھیلانا ہے۔"

انہوں نے نشاندہی کی کہ "یہ منصوبہ 13 سے زیادہ افریقی ممالک میں شروع کیا گیا تھا، اور یہ شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے علاوہ درجنوں خاندانوں کو پانی فراہم کرنے اور زرعی سرگرمیوں اور مویشی پالنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔"

اہل علاقہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور مرکز کے انتظامیہ کی جانب سے افریقی براعظم میں لوگوں کی خدمت کے لیے سال بھر چلنے والے انسانی منصوبوں اور پروگراموں پر شکریہ ادا کیا اوران منصوبوں کو بے حد سراہا۔

ساقي عطاشى كربلاء پروجیکٹ کا مقصد پانی کی قلت کا شکار افریقی خاندانوں اور کمیونٹیز کی جانب مدد کا ہاتھ بڑھانا اور غریب دیہاتوں، شہروں اور دور دراز کے علاقوں میں پانی فراہم کرنا، معیار زندگی کو بہتر بنانا اور زراعت کو ترقی دینا ہے۔ یہ پروجیکٹ مرکز کے وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد انسانی یکجہتی کو فروغ دینا اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: