شعبۂ معارف نے کتاب (حواشي الشيرواني على الشرح الجديد وحاشية الخفري) شائع کر دی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ معارف اسلامی وانسانی نے حال ہی میں کتاب (حواشي الشيرواني على الشرح الجديد وحاشية الخفري) شائع کی ہے۔

شیخ محمد بن الحسن شیروانی کی اس کتاب کی طباعت اور اشاعت کے تمام امور کو مذکورہ بالا شعبہ کے ڈویژن برائے "الرعاية المعرفية" نے سر انجام دیا ہے۔

دو جلدوں پر مشتمل اس کتاب کے صفحات کی تعداد 550 سے زائد ہے۔ یہ کتاب شیخ محمد بن الحسن شیروانی کی نادر تصانیف میں سے ایک ہے، جو کہ "تجريد الاعتقاد -قسم الإلهيات- کی شرح قوشجی" میں موجود مشکل مطالب کی تشریح کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے اس شرح کو اس نام سے بھی جانا جاتا ہے: (بالشرح الجديد لعلاء الدين علي بن محمد القوشجي، و حاشية الخفري شمس الدين محمد بن أحمد الخفري)۔

اس کتاب میں مذکورہ بالا علماء اور ان کی تصانیف کا مختصر تعارف بھی شامل ہے۔ اس کتاب کے خطی نسخے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دار المخطوطات سے حاصل کیے گئے اور اس کی تحقیق کے لیے شیخ حمزہ امارہ کو منتخب کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: