روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابت برائے خواتین نے کربلا گورنریٹ کے اسکولوں کی طالبات کے لیے (مراقي العُلا) پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
شعبہ خطابت برائے خواتین کی سیدہ تغرید التمیمی نے کہا، " روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی سید احمد صافی کی حمایت اور رہنمائی میں اس تعلیمی سال کے لیے (مراقي العُلا) پروگرام کا نیا ورژن شروع کیا گیا ہے اس پروگرام میں کربلا شہر کی دو اسکولوں الحرية اور العباسية کی تقریباً 150 طالبات نے شرکت کی۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اس پروگرام میں تھیٹر پرفارمنس کے علاوہ ثقافتی، علمی اور ترقیاتی سرگرمیاں شامل ہیں، تاکہ معاشرے کے اس طبقے تک کچھ اہم اور بامقصد افکار پہنچائےجا سکیں۔"
شعبہ کا مقصد متنوع سرگرمیوں اور لیکچرز کے انعقاد کے ذریعے دینی ثقافت کو پھیلانا اور اسلامی اقدار کو سماجی حلقوں میں فروغ دینا ہے۔




