شعبۂ معارف نے فقہی کتاب (مسائلٌ فقهية استدلالية) شائع کر دی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ معارف اسلامی و انسانی نے حال ہی میں (مسائلٌ فقهية استدلالية) کے نام سے ایک نئی فقہی کتاب شائع کی ہے۔

تیرہویں صدی ہجری کے معروف عالم دین ميرزا محمد ابن ميرزا رضوي مشهدي کی تحریر کردہ اس کتاب کی تحقیق، فہرست سازی اور طباعتی امور کو مرکزِ تراث کربلاء کے تحقیقی یونٹ کے عملے نے سرانجام دیا ہے۔

یہ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے، پہلی جلد 375 صفحات پر مشتمل ہے، جبکہ دوسری جلد کے 461 صفحات ہیں، اس میں 218 مختلف فقہی مسائل شامل ہیں، جن میں سے کچھ مسائل پانی اور مٹی سے طہارت کے احکام پر ہیں، جبکہ دیگر مسائل فقہ کے مختلف ابواب سے متعلق ہیں جن کے بارے میں اصل مخطوطے میں عنوان نہیں دیا گیا تھا۔ میرزا نے ان مسائل کو استدلال کے ساتھ بیان کیا ہے اور ہر مسئلے میں اپنے معاصر فقہاء اور ان سے پہلے کے فقہاء کے آراء بھی ذکر کی ہیں۔

واضح رہے کہ کربلائی علم و ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے مرکزِ تراث کربلاء ہمیشہ کربلائی ورثے پر اہم تحقیقی کتابیں اور دیگر منشورات شائع کرتا رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: