روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین رواں سال کے پہلے سمسٹر کی امتحانی کاپیوں کی چیکنگ مکمل کر لی ہے۔
الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی انچارج بشریٰ الکنانی نے کہا، "ہم نے پہلے سمسٹر کے امتحانات کی جوابی کاپیوں کی چیکنگ مکمل کر لی ہے، جس کے لیے ہر مضمون کے لیے مخصوص کمیٹیاں بنائی گئی تھیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ان مضامین میں فقه، عقائد، نحو اور منطق شامل تھے، اور ان کی چیکنگ میں تجربہ کار خواتین اساتذہ نے حصہ لیا۔"
انہوں نے مزید کہا، "پیپر چیکنگ کے بعد، ہم نے بنات الکفیل کی ایک خصوصی کمیٹی نے جوابی کاپیوں کی ری چیکنگ کی تاکہ جوابی کاپیوں کی چیکنگ اور مارکنگ میں درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ جوابی کاپیوں کی چیکنگ اور ری چیکنگ الکفیل دینی مدارس کی خصوصی کمیٹی کی براہ راست نگرانی میں کی گئی ہے اور ہم جلد ہی طالبات کے نتائج کا اعلان کریں گے۔
الکفیل دینی مدارس اپنے مختلف تعلیمی پروگراموں اور جدید تدریسی طریقوں پر مبنی ایک انٹرایکٹو تعلیمی ماحول کے ذریعے طالبات میں دینی اور اخلاقی اقدار کو مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔




