قرآن علمی کمپلکس کی طرف سے "قطوف" سیریز کے تحت كتاب (الأسباب النفسية للضلال) کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ نے کتاب (الأسباب النفسية للضلال) شائع کی ہے۔

"قطوف" سیریز کے تحت شائع کی گئی اس کتاب کا مقصد قرآن کے مفاہیم کو سمجھنے اور روزمرہ زندگی میں اس کے نفاذ کے لیے آسان انداز میں پیش کرنا ہے۔

اس کتاب کو حوزہ علمیہ کے استاد سید حسین حکیم نے تحریر کیا ہے، اور اس میں گمراہی کی نفسیاتی تفصیل، اور قرآن کریم، حدیث شریف اور انسانی تجربات کی روشنی میں اس کی اصطلاح سمیت دیگر اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قرآن علمی کمپلکس اپنی مختلف منشورات کے ذریعے قرآن کریم اور اہل بیت(علیہم السلام) کے علوم کو پھیلانے اور ان کی ثقافت کا فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: