روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پاس شبِّ جمعہ کے احیاء کے لیے زائرین کی بہت بڑی تعداد آج کربلا آئی ہے۔
لہذا کربلا کے مقدس شہر نے امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت ابوالفضل العباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کا خیر مقدم کیا کہ جو اپنی آمد سے اہل بیت(ع) سے محبت و وفاداری کا مجسم مظہر پیش کرتے ہیں۔
یہ شب ناصرف ماہ رجب کی پہلی شب جمعہ ہے بلکہ اس وقت امام محمد باقر(ع) اور امام علی نقی(ع) کا جشن میلاد بھی منایا جا رہا ہے کہ جس نے اس زيارت کی روحانیت اور ایمانی معنویت کو مزید تقویت بخشی ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) زائرین کی خدمت کے لیے اپنے تمام شعبوں کو متحرک کیے ہوئے ہے۔





