روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں امام علی نقی(ع) کی شہادت کی یاد میں تین روزہ مجالسِ عزاء کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں امام علی نقی(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مجالسِ عزاء کا انعقاد شروع ہو گيا ہے اور اس سلسلہ کی پہلی مجلس آج روضہ مبارک کے اندرونی صحن میں منعقد ہوئی۔

ان مجالس کا اہتمام روضہ مبارک کے شعبۂ خطابت برائے حسینی تبلیغ نے کیا ہے، اور یہ تین روزہ مجالسِ عزاء اس شعبہ کے "امّ البنین(ع) تبلیغی پروجیکٹ" کا حصہ ہیں۔

خطیبِ مجلس شیخ عبد الصاحب اسدی نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی انتظامیہ نے امام علی نقی(ع) کے یوم شہادت (3رجب) کے احیاء کے لیے صحن مرقدِ حضرت عباس(ع) میں مجالسِ عزاء کا انعقاد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کی اس مجلس میں امام نقی(ع) کی وعظ ونصیحت، رواداری، سخاوت، پاکیزہ سیرت، علمیت اور فکری اقدار کے بارے میں گفتگو کی گئی اور قرآن مجید کی تلاوت و تفسیر اور اس کی آیات میں غور وفکر کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: