امام علی نقی(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے سامراء آنے والے زائرینِ مرقدِ امامین عسکریین(ع) کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مواکب نے شہر میں متعدد مقامات پر مختلف خدمات پیش کرنا شروع کر دی ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سامراء میں موجود وفد کے سربراہ خلیل مہدی ہنون نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے امام علی نقی(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر سامراء آنے والے زائرین کے لیے خدمات کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سال زائرین کی کثرت کے پیش نظر خدمات میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں قابلِ ذکر اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا خدماتی وفد تین مختلف مواکب کے ذریعے چوبیس گھنٹے روضہ مبارک امام علی نقی(ع) وامام حسن عسکری(ع) کے زائرین کو پانی اور گرم مشروبات فراہم کر رہا ہے، صبح، دوپہر اور رات کے تینوں اوقات میں زائرین کو بڑی مقدار میں کھانا پیش کرنے کے علاوہ مواکب میں بیچ والے اوقات میں بھی ہلکے پھلکے کھانے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
ہنون نے بتایا ہے کہ یہ وفد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے خدام پر مشتمل ہے کہ جن میں "حفظ النظام، شؤون الخدمية، رعاية الصحن، مضيف، اور شعبہ سادة الخدم" سرفہرست ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے یہ خدماتی مواکب اس موقع پر سامراء آنے والے زائرین کو روضہ مبارک امام علی نقی(ع) وامام حسن عسکری(ع) کے ساتھ مل کر تین دن تک متنوع خدمات کی فراہم کریں گے۔











