روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ صحن کے عملے نے امام علی نقی(ع) کے یوم شہادت کے آتے ہی پورے روضہ مبارک میں سیاہ علم، سیاہ چادریں، بینرز اور مظاہرِ سوگ آویزاں کر دیئے ہیں۔
ان بینرز اور عزائی چادروں کو روضہ مبارک کے شعبہ ہدایا ونذورات کے سلائی اور کڑھائی ڈویژن (شعبة الخياطة والتطريز ) نے تیار کیا ہے۔
یہ بینرز اور پینافلکس روضہ مبارک کے ایوانِ طلاء اور صحن کے مختلف مقامات میں آویزاں کیے گئے ہیں اور ان کی تنصیب کے لیے خاص مواد استعمال کیا گیا تاکہ اس مناسبت کے گزرنے کے بعد انہیں آسانی سے ہٹایا جا سکے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے امام علی نقی(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مجالسِ عزاء، اور وعظ و ہدایت پر مشتمل دروس کا اہتمام کیا ہے کہ جن میں رسول اللہ(ص) کی تعلیمات کے تحفظ اور اشاعت میں امام نقی(ع) کےکردار کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔




