دونوں مقدس روضوں کے جلوس عزاء نے امام علی نقی(ع) کے یوم شہادت خاندانِ رسالت کو پرسہ پیش کیا

آج روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے امام علی نقی(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے کربلا میں مشترکہ جلوس عزاء برآمد کیا اور خاندانِ رسالت اور ان کے چاہنے والوں کو اس سانحہ پہ پرسہ پیش کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ سادۃ الخدام کے رکن سید بدری مامیثہ نے اس حوالے سے بتایا کہ روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے آج امام علی ہادی(ع) کی المناک شہادت کو یاد کرنے کے لیے ایک متحدہ جلوس عزاء برآمد کیا، جس میں غم وحزن اور افسوس کے جذبات کی مجسم صورت اور اس مصیبت کے اہل بیت(ع) کے محبین کے دلوں پر گہرا اثر نمایاں دکھائی دے رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزادار وں کا یہ جلوس روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے برآمد ہوا اور مابین الحرمین سے ہوتا ہوا پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک امام حسین(‏ع) میں پہنچا کہ جہاں اس کا اختتام مجلس عزاء اور ماتم داری پر ہوا۔

واضح رہے کہ کربلا کے دونوں روضات مقدسہ کے خدام اہل بیت(ع) سے منسلک تمام ایام عزاء کو منانے کے لیے ماتمی جلوس برآمد کرتے ہیں اور دیگر مراسم عزاء برپا کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: