روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کا سامراء میں شہادتِ امام علی نقی(ع) کی یاد میں جلوس عزاء

سامراء میں روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مشترکہ موکب (موكب العتبتين المقدستين) نے امام علی نقی(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے جلوس عزاء برآمد کیا اور مراسمِ عزاء ادا کیے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے دینی امور کے معاون سربراہ شیخ عادل وکیل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ موکبِ عتبتین مقدستین نے ہر سال کی طرح امسال بھی امام علی الہادی(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے سامراء میں جلوس عزاء نکالا، اور امام علی نقی(ع) کے روضہ مبارک میں پہنچ کر رواق الإمام الهادي(ع) میں مجلسِ عزاء برپا کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جلوس ومجلسِ عزاء (موكب العتبتين المقدستين) کے زیرِ اہتمام جاری ان مختلف عزائی وخدماتی سرگرمیوں کا حصہ ہے، جن میں روضہ مبارک امام علی نقی(ع) وامام حسن عسکری(ع) کے زائرین کو پانی، کھانا اور دیگر خدمات فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

شیخ عادل وکیل نے کہا کہ موکب کی سرگرمیوں کے ضمن میں باجماعت نماز کے قیام، مجالسِ عزاء کے انعقاد، نوجوانوں کی اخلاقی اور روحانی رہنمائی، اور انھیں بلند اقدار و اصولوں سے روشناس کروانے میں بھی ہم حصہ لے رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: