الکفیل یونیورسٹی کی چھٹی بین الاقوامی علمی کانفرنس کا آغاز

آج بروز منگل الکفیل یونیورسٹی نے اپنی چھٹی بین الاقوامی علمی کانفرنس (ISCKU2025) کی سرگرمیوں اور تقریبات کا آغاز کر دیا ہے۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلسِ ادارہ کے ارکان اور مختلف شعبوں کے سربرہان، روضات مقدسہ کے نمائندوں، الکفیل یونیورسٹی کے اساتذہ اور علمی و اداری عملے، متعدد سرکاری و علمی شخصیات، اور ملکی و غیر ملکی محققین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ کانفرنس امریکہ کی ٹولیڈو یونیورسٹی اور مشیگن یونیورسٹی، العمید یونیورسٹی اور الكفيل ہسپتال کے مشترکہ تعاون اور شرکت سے منعقد ہو رہی ہے، جس کا مقصد علمی و تحقیقی سرگرمیوں کی ترویج اور محققین کے لیے ایک مؤثر ماحول فراہم کرنا ہے۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا آغاز قاری حیدر جلوخان نے تلاوتِ قرآن مجید سے کیا، اس کے بعد شہداء کے لیے سورۃ فاتحہ کی تلاوت کی گئی، پھر عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک کا مخصوص ترانہ (لحن الإباء) پڑھا گیا۔ پھر اس کے بعد بالترتیب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ڈاکٹر افضل شامی، اعلیٰ تعلیم اور علمی تحقیق کی وزارت کی طرف سے کوفہ یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر علاء مولیٰ اور الکفیل یونیورسٹی کی طرف سے اس کے سربراہ ڈاکٹر نورس دہان نے استقبالیہ خطاب کیا۔

اس دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے یونیورسٹی آف الاباما کے ڈاکٹر زید کاظمی نے بھی استقبالہ خطاب کیا۔

اس کانفرنس میں 5 علمی اور طبی موضوعات پر متعدد تحقیقی مقالات پیش ہوں گے جن میں سے انجینئرنگ سائنسز پر 7، طب کے شعبے پر 10، دندان سازی کے شعبے پر 3، دواسازی کی تحقیق پر 5 ، اور دیگر علمی شعبوں پر 16 سیشنز ہوں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: