روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ نے جواد حسناوی کو مدیرِ دفترِ متولی شرعی مقرر کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے بتایا گیا ہے کہ جناب جواد کاظم حسناوی کو دفترِ متولی شرعی کے مدیر کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

سیکرٹری جنرل کے دفتر سے جاری کردہ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ: روضہ مبارک کے متولی شرعی کی ہدایات کی روشنی میں ڈاکٹر افضل عباس مہدی شامی کو دفترِ متولی شرعی کے مدیریت کے فرائض سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ جواد کاظم راضی حسناوی کو یہ ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جبکہ ڈاکٹر افضل شامی کو دیوان وقف شیعی سے منگل کے روز جاری ہونے والے حکمنامے کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ ( بورڈ آف ڈائریکٹرز) کا رکن تعینات کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اداری تبدیلیاں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے انتظامی کاموں میں بہتری اور روضہ مبارک اور اس کے زائرین کی خدمت کے لئے کی گئی کاوشوں کا حصہ ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: