سید آل ضیاء الدین نے کہا: یہ اعتماد اور بھروسہ اللہ تعالیٰ، حضرت عباس(ع)، اعلی دینی قیادت، اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سيد احمد صافی کی ایک امانت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عباس(ع) کے زائرین اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے کی گئی یہ تقرری اللہ سبحانه وتعالیٰ کی طرف سے ایک بڑی مسؤلیت اور ذمہ داری ہے۔
کربلا کے گورنر نصیف جاسم خطابی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: کربلا کی مقامی اسمبلی کے کچھ ارکان اور اعلی سیکیورٹی افسران پر مشتمل کربلا مقدسہ کی مقامی حکومت کے وفد نے آج سید مصطفی مرتضی آل ضیاء الدین کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا دوبارہ جنرل سیکریٹری بننے پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ روضہ مبارک کا ادارہ امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے زائرین کو بڑے خلوص اور محنت سے دن رات خدمات فراہم کرتا ہے۔
خطابی نے مزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ساتھ ہمارے مشترکہ تعاون اور کام کا مقصد امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے زائرین اور اہل کربلا کی خدمت کرنا ہے۔



