مذکورہ بالا شعبہ کے معاون سربراہ زین العابدین قریشی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ شعبۂ صحن کے عملہ نے امام علی بن ابی طالب(ع) کے فضائل ومناقب پر مشتمل احادیث اور اقوال والے بینرز اور پوسٹرز پورے روضہ مبارک میں آویزاں کر دیئے ہیں اور اس کے علاوہ صحن شریف اور تمام داخلی راستوں کو پھولوں، پودوں اور آرائشی اشیاء سے سجا دیا گيا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ آرائشی کام روضہ مبارک کی مرکزی کمیٹی برائے تقریبات کے دیئے گئے لائحۂ عمل اور جشن کی تیاریوں کا حصہ ہیں۔
قریشی نے بتایا کہ اس مناسبت کے احیاء کے لیے بنایا گیا لائحۂ عمل متعدد امور اور سرگرمیوں پر مشتمل ہے کہ جن میں اس خوشی کے موقع پر باب قبلہ کے سامنے والے صحن میں مرکزی جشن اور دیگر مقامات پر مختلف تقریبات سرفہرست ہیں۔






