شعبہ سادۃ الخدم کے رکن سید منتظر ضیاء الدین نے بتایا ہے کہ اہل بیت(ع) سے منسلک خوشیوں کی مناسبات کہ جن میں امام علی بن ابی طالب(ع) کا جشن میلاد بھی شامل ہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام صریح مبارک کو پھولوں سے مزین کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ جشن مولود کعبہ کی پُرمسرت مناسبت پر ضریح مبارک حضرت عباس(ع) کو گلدستوں اور پھولوں کی چادروں سے مزین کرنے کے لیے باقاعدہ ایک تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے اس پرمسرت مناسبت پر ضریح مبارک کو سجانے کے لیے خوبصورت، خوش رنگ اور خوشبودار قدرتی پھولوں کو کافی اہتمام سے دیدہ زیب انداز میں ترتیب دیا ہے۔






