ان بینرز اور سیاہ چادروں کو شعبہ ہدایا ونذورات کے سلائی وکڑھائی ڈویژن (شعبة الخياطة والتطريز) نے تیا ر کیا ہے۔
شعبۂ صحن کے معاون سربراہ شیخ زین العابدین قریشی نے کہا کہ اس سال کے غیر معمولی حالات کے پیش نظر اس مرتبہ حضرت زینب(ع) کے یوم شہادت کو خاص اہمیت حاصل ہے لہذا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارہ نے اس یوم سوگ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے پورے شہر میں مظاہرِ حزن وملال آویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام حصوں اور روضہ مبارک کے ارد گرد موجود عمارتوں پر سیاہ چادریں، سیاہ پرچم، اور حضرت زینب(ع) کے یوم شہادت کی یاد میں بڑي تعداد میں بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔
قریشی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اس سال حضرت زینب(ع) کے یوم وفات کی یاد میں ہم نے ماہ محرم اور ماہ صفر کی طرح مظاہر حزن کا اہتمام کیا ہے، انجینیئرنگ ٹیم نے سوگ کی علامت کے طور پر صحن کے اندر اور باہر کی روشنیوں کو سرخ رنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شعبۂ حفظ نظام اور شعبۂ شعائر ومواکب نے مل کر ماتمی جلوسوں اور عزاداروں کے داخلہ اور خروج کے راستوں کا تعین کیا گیا ہے، اور صحن کے اندر تین مختلف جگہوں پر مجالس عزاءکے لئے انتظامات کیے ہیں۔




































