مذکورہ بالا شعبہ میں بجلی سے متعلقہ امور کے انچارج انجینئر حسن محمد نے بتایا ہے کہ ہمارے عملے نے حضرت سیدہ زینب(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور اس کے ارد گرد کی سڑکوں کی لائٹس کی روشنی کو سرخ رنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں موجود سفید، سبز اور رنگین روشنیوں کو سرخ روشنی سے بدلنے کا مقصد روشنی کو اس عظیم سانحہ پر سوگ اور عزاداری کے ماحول کے مطابق ڈھالنا ہے۔





