روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حضرت زینب(ع) کے مواقف کو یاد کیا جا رہا ہے

حضرت زینب(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی سالانہ مجلسِ عزاء تشریفات ہال میں منعقد ہوئی۔

اس مجلس عزاء میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹری سید مصطفی مرتضی آل ضیاء الدین، مختلف شعبوں کے سربراہان، خدامِ حرم اور بعض مہمانوں نے شرکت کی۔

اس مجلس میں حضرت زینب(ع) کے فضائل ومصائب بیان کیے گئے اور ان پر ہونے والے ظلم وستم کو یاد کرنے کے لیے مرثیہ خوانی ونوحہ خوانی کی گئی۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اہل بیت(ع) کی تعلیمات کی نشر اشاعت اور ان کے مبارک راستے کی اتباع کے لیے ان سے منسلک تمام مناسبات کو عقیدت واحترام سے مناتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: