پاکستانی وزیر تجارت نے کربلا میں موجود روضات مقدسہ کی زیارت کو اپنے لیے باعثِ سعادت قرار دیا

پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان نے کربلا مقدسہ اور یہاں موجود روضات مبارکہ کی زیارت کو اپنے سعادت و شرف قرار دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے حکومتی وفد کے ہمراہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت اور دفتر متولی شرعی کے مدیر جواد حسناوی اور شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ محمد علی ازہر سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس ملاقات میں انھیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ترقیاتی اور خدماتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

جام کمال نے اس موقع پر کہا کہ یہ میرا عراق کا پہلا دورہ اور اس مقدس شہر کی پہلی زیارت ہے، میں یہاں اس شہر میں اپنی موجودگی پر بہت خوشی اور سعادت مندی محسوس کر رہا ہوں۔

پاکستان کے وزیر تجارت نے روضہ مبارک کی انتظامیہ کی طرف سے پرتپاک استقبال اور کریمانہ مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: