شعبۂ مضیف: حضرت زینب(ع) کے یوم شہادت 50ہزار سے زیادہ افراد کا کھانا تقسیم کیا گیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ مضیف کے سربراہ سید عادل حمامی نے بتایا ہے کہ حضرت زینب(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے کربلا آنے والے زائرین اور عزاداروں میں 50 ہزار سے زائد سے زیادہ تیار کھانے کے پیکٹس تقسیم کیے گئے۔

سید حمامی نے کہا: روزانہ چار دن تک دو وقت کھانا تقسیم کیا جاتا رہا، جبکہ اس کے علاوہ ایام زیارت کے دوران دیگر اوقات میں بھی زائرین کو ہلکے پھلکے کھانوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا۔

انہوں نے مزید کہا: روضہ مبارک کی طرف سے یہ خدمت اس المناک موقع پر حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے مراقد مقدسہ کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اس موقع پر زائرین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مکمل لائحہ عمل تیار کیا تھا کہ جس میں سیکیورٹی، صحت، خدمت، کھانے، لوجسٹکس اور دیگر تمام پہلو شامل ہیں تاکہ اس موقع پر زائرین کو مراسم زیارت و عزاء کی ادائیگی کے لیے ایک محفوظ اور مناسب ماحول فراہم کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: