اس سیمینار کا انعقاد مذکورہ بالا شعبہ میں یونیورسٹی اور سکول ریلیشنز ڈویژن کے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے ضمن میں کیا گيا اور اس میں امام جعفر صادق(ع) یونیورسٹی کے ميسان کیمپس کا اسے تعاون بھی حاصل ہے، کہ جس کا مقصد حضرت زینب(ع) کے یوم شہادت کا احیاء ہے۔
سیمینار کا آغاز بالترتیب تلاوتِ قرآن مجید، شہداء کے لیے سورۃ فاتحہ کی تلاوت، عراق کے قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مخصوص ترانہ "لحن الإباء" سے ہوا۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے شیخ عادل وکیل اور یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹر سلمان کاظم بہادلی نے استقبالیہ خطاب کیا۔
یونیورسٹی اور اسکول ریلیشنز ڈویژن کے انچارج ماہر خالد نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ "اميرة الشام سیمینار" کے انعقاد کا مقصد اہل بیت(ع) کے اقدار کی ترسیخ اور ان کی تعلیمات کو اجاگر کرنا ہے، اس سیمینار میں حضرت زینب کبری(ع) پر ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا گیا اور متعدد شعراء کی طرف سے منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا گيا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سیمینار کی انتظامیہ اور سیمینار میں شریک زینبی اسلامی عبایا میں ملبوس طالبات کو خصوصی طور پر تحائف اور اعزازات سے نوازا گیا۔






























