روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے ضریح اور ابواب سازی کے شعبہ کا دورہ کیا اور وہاں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
سید آل ضیاء الدین نے شعبہ کے نگران اور روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے رکن کاظم عبادہ کے ہمراہ دورانِ وزٹ اس شعبے کی جانب سے جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا، جن میں سے ایک روضہ مبارک کے بابِ قبلہ کی مرمت کا عمل ہے، کہ جو اب اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے اور اسی طرح، مرقد مطہر والی مرکزی عمارت( کہ جسے حرم بھی کہا جاتا ہے) کے باب ام البنین(ع) کے لیے دروازے کی تیاری کا عمل بھی زیر تکمیل ہے اور اس کے علاوہ دیگر کئی منصوبوں پر بھی وہاں کام جاری ہیں۔
سیکریٹری جنرل نے شعبے کے تمام ارکان کی عظیم کاوشوں کو سراہا، اور کارکنوں کو مزید محنت کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ باقی تمام اہم منصوبوں کو مہارت اور فنون کے اعلیٰ معیار اور بہترین ڈیزائن کے مطابق طے شدہ وقت میں مکمل کیا جائے۔








