روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیرِ سرپرستی منعقد ہونے والی بین الاقوامی (ذاكرة الألم في العراق) کانفرنس کے انعقادی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے کہ جس کا موضوع ہے: "عراق میں درد کی یادداشت: جرائم، نسل کشی، قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالی پر مشتمل صدی" ("ذاكرة الألم في العراق: قرن من الجرائم والإبادات الجماعية والمجازر والانتهاكات")
یہ کانفرنس آرٹ کالج میں قائم یونیسکو کی انسدادِ نسل کشی وقتل عام کی کرسی (ادارے)، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکری و ثقافتی امور سے منسلک انتہا پسندی کے جرائم کو دستاویزی شکل دینے والے عراقی مرکز، شہداء فاؤنڈیشن، سیاسی قیدیوں کی فاؤنڈیشن اور سپریم نیشنل کمیشن برائے احتساب اور انصاف کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہو رہی ہے۔
کانفرنس 16 اور 17 اپریل کو کربلا مقدسہ میں منعقد ہو گی، کہ جس کا مقصد اُن تاریخی چیلنجز اور جرائم پر روشنی ڈانا ہے جن کا سامنا عراق کو کرنا پڑا۔ اور اس کے علاوہ اس کانفرنس میں انصاف اور امن سے بھرپور مستقبل کے لیے نظریات اور حلول پیش کیے جائیں گے۔
