روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے حمدانیہ یونیورسٹی میں ثقافتی شناخت کے موضوع پرسمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ نے موصل میں واقع حمدانیہ یونیورسٹی میں ثقافتی شناخت کے موضوع پرسمپوزیم کا انعقاد کیا۔

اس ندویٰ کا اہتمام مذکورہ بالا شعبہ کی طرف سے منعقدہ تیسرے سالانہ "نبی الرحمة سیمینار" کے ضمن میں کیا گیا۔

مقررِ ندویٰ جسام سعیدی نے بتایا کہ جامعہ حمدانیہ میں منعقد ہونے والے اس سمپوزیم میں اساتذہ اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس میں عراقی ثقافتی شناخت، ملک میں مختلف نسلی اور ثقافتی گروپوں کے درمیان ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سمپوزیم میں اصل عراقی ثقافتوں اور ان کے درمیان تاریخی مشترکات، اور ملک میں تہذیب وتمدن کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ مستند ذرائع سے صحیح معلومات کے حصول اور سوشل میڈیا پر انحصار نہ کرنے کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔

جامعہ کے نائب صدر برائے سائنسی امور، ڈاکٹر خزعل یاسین مصطفیٰ نے کہا: اس سمپوزیم کا موضوعِ سخن ثقافتی شناخت تھا، عراق کا شمار مختلف ومتعدد ثقافتوں، مذاہب اور مسالک کے حامل ممالک میں ہوتا ہے، اس سمپوزیم کا مقصد عراقی ثقافت کو اجاگر کرنا اور معاشرتی ہم آہنگی کے اصولوں کی ترویج ہے تاکہ معاشرتی امن و آشتی کو فروغ دیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: