روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا عملہ کربلا میں "نہر ہنیدیہ" کی بحالی کا کام جاری رکھے ہوئے ہے

کربلا کے علاقے "حي النقيب" کے رہائشیوں کی درخواست پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے الکفیل پلانٹ نرسری گروپ کا عملہ "منصوبہ برائے بحالئ نہر ہنیدیہ" پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

الکفیل پلانٹ نرسری کے انچارج محمد حربی نے بتایا ہے کہ کربلا میں واقع "حي النقيب" کے رہائشیوں نے روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی سے نہر ہنیدیہ کی بحالی کی درخواست کی تھی، کیونکہ یہ نہر ایک تاریخی مقام کی حیثیت رکھتی ہے اور اسے خصوصی اور مسلسل دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متولی شرعی کی ہدایات کے مطابق، نہر کی بحالی کے منصوبے پر کام جاری ہے، جس میں نگرانی کے لیے کیمروں کی تنصیب، نئے پلوں کی تعمیر، صفائی کے انتظامات میں اضافہ اور خصوصی ورکنگ گروپ کی تشکیل شامل ہے کہ جس کا مقصد عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ کربلا میں واقع اس نہر کو اس مقدس اور عالمی شہر کے شایان شان بنانا ہے۔

حربی نے یہ بھی بتایا کہ اس کے لیے علاقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک مکمل منصوبہ تیار کیا گیا تھا جس پر روضہ مبارک کی ٹیم نے عملدرآمد شروع کر رہی ہے۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت اس وفت نہر کی صفائی، اس کنارے کے ساتھ موجود فٹ پاتھ کی مرمت اور اسے پینٹ کرنے، روشنی کے انتظامات اور نئے درخت اور پودے لگانے کا کام جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: