روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے خدام نے روضہ مبارک امام حسین(ع) کے خدام کو امام حسین(ع) کے جشن میلاد کی مبارکباد پیش کی

روضہ مبارک امام حسین(ع) کے خدام کو امام حسین(ع) کے جشن میلاد کی پرمسرت مناسبت پر روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے اعلی سطحی وفد نے مبارکباد پیش کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کی مجلس ادارہ کے رکن سید محمد اشیقر، دفتر متولی شرعی کے مدیر جواد حسناوی اور خدامِ روضہ پر مشتمل اعلی سطحی وفد نے آج بروز تین شعبان
روضہ مبارک امام حسین(ع) میں حاضری دی اور وہاں موجود خدامِ روضہ کو امام حسین(ع) کے جشن میلاد کی پرمسرت مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔

وفد میں شامل سید بدری مامیثہ نے اس بارے میں بات کر تے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ نے ہر سال کی طرح امسال بھی روضہ مبارک امام حسین(ع)کے خدام کو تین شعبان کے جشن میلاد کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وفد ہاتھوں میں پھولوں کے گل دستے اور پھولوں کی چادریں ہاتھوں میں لیے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے روانہ ہوا تو زائرین کی ایک بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ اس مراسم میں شریک ہو گئی اور پھر سب نے مل کر روضہ مبارک امام حسین(ع) میں مراسم زيارت ادا کیے اور خدامِ روضۂ امام حسین(ع) کو مبارک پیش کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: