روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں قمربنی ہاشم حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کی پُروقار تقریب

حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کے پرمسرت مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں سالانہ محفل کا انعقاد ہوا۔

جشن میلاد کی یہ تقریب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے واقع بیرونی صحن میں منعقد ہوئی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نائب سیکرٹری عباس موسی احمد، مجلس ادارہ کے رکن سید محمد اشیقر اور ڈاکٹر افضل شامی، دفتر متولی شرعی کے انچارج جواد حسناوی، متعدد شعبوں کے سربراہان، روضہ مبارک کے خدام، معروف دینی شخصیات اور زائرین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ علی موحان نے استقبالیہ خطاب کیا اور قمر بنی ہاشم حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے حاضرین اور امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کی۔

شیخ موحان نے اپنے خطاب میں حضرت ابو الفضل العباس(ع) کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، اور رسول اللہ(ص) کے نزدیک ان کی قدر ومنزلت کا ذکر کیا، اور عدل وانصاف کی اقدار کے قیام میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔

روضہ مبارک کی مرکزی تقریبات کی کمیٹی کے رکن سید عقیل یاسری نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ تقریب متنوع فقرات پر مشتمل تھی، جن میں اس مبارک مناسبت سے خطابات، نظمیں اور قصیدے سرفہرست ہیں۔

یاسری نے مزید کہا کہ تقریب کے اختتام پر حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد کئے گئے آن لائن خصوصی ثقافتی مقابلے کے فاتحین کو انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: