روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے حضرت عباس(ع) کے جشن میلاد کے پرمسرت دن روضہ مبارک میں زائرین کا مبارکباد اور متبرک تحائف کے ساتھ خصوصی استقبال کیا۔
خوشیوں سے بھرے اس دن کے احیاء کے لیے زائرین کے جمع غفیر نے آج روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی اور اس دن کو اپنے اپنے روایتی انداز میں منایا۔
خدامِ روضہ نے اس مبارک دن کی مناسبت سے پورے روضہ مبارک کو پھولوں، رنگا رنگ جھنڈیوں، بینرز اور آرائشی اشیاء سے سجایا ہوا ہے اور روضہ مبارک میں آنے والے زائرین کو مختلف مٹھائیاں اور متبرک تحائف پیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ادارہ اہل بیت(ع) سے منسلک پُرمسرت ایام کے موقع پر روضہ مبارک کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کو عطور، پھولوں اور مٹھائیوں کے تحائف پیش کرتا ہےاور اہل بیت(ع) کی یاد میں ثقافتی، تعلیمی اور احتفالی سرگرمیاں منعقد کرتا ہے تاکہ علومِ اہل بیت(ع) کی نشر واشاعت، محمدی(ص) تعلیمات کی پابندی اور عترتِ رسول(ص) سے تمسلک کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔



