نائب وزیرِ پیٹرولیم کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبوں سے آگاہی اور روضہ مبارک کی خدمات کی تعریف

نائب وزیرِ پیٹرولیم عدنان محمد حمود کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متعدد منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آج نائب وزیرِ پیٹرولیم نے وزات کے ٹیکنیکل امور کے مدیر حسنین عبد اللطیف اور کربلا پٹرولیم ریفائنری کے مدیر حیدر شریف کے ہمراہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور دفتر متولی شرعی مدیر جواد حسناوی، کفیل جنرل انویسٹمنٹ کمپنی کے مدیر جعفر قطب اور روضہ مبارک کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے مشترکہ ملاقات کی۔

وزات تیل کے اس وفد کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مختلف منصوبوں کے بارے ویڈیوز کی مدد سے بریفنگ دی گئی اور مختلف شعبوں میں روضہ مبارک کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

حمود نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبوں، زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات اور خدماتی، صنعتی، اور تعلیمی شعبوں میں روضہ مبارک کے فعال کردار کو بہت سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: