ان معلوماتی اور ثقافتی مقابلوں کے فاتحین نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن سید افضل شامی کے ہاتھوں جناب علی اکبر(ع) کے جشن میلاد کی مرکزی تقریب میں انعامات وصول کیے کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے واقع بیرونی صحن میں منعقد ہوئی۔
جو فاتحین تقریب میں شرکت نہیں کر سکے، وہ نتائج کے اعلان کے بعد دو ہفتوں کے اندر روضہ مبارک کے شعبہ مالیاتی امورسے اپنا انعام وصول کر سکتے ہیں اور ان کے لئے اپنے ساتھ شناختی دستاویزات کا لانا ضروری ہے۔






