روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے الکفیل نرسری میں جناب علی اکبر(ع) کے جشن میلاد کا انعقاد

جناب علی اکبر(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے الکفیل پلانٹ نرسریز گروپ میں تقریب کا انعقاد کیا۔

نرسریز گروپ کے سربراہ محمد حربی نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنے زیرِ انتظام مختلف مقامات پر جناب علی اکبر(ع) کے جشن میلاد کا انعقاد کیا جن میں سے ایک الکفیل پلانٹ نرسریز گروپ بھی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس جشن میں متعدد شعراء اور مدح خوانوں نے منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

اس محفل میں کربلا کی مختلف فیملیز اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت تھی کہ جنھیں متبرک تحائف اور پھول پیش کیے گئے۔

حربی یہ بھی کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اہل بیت(ع) سے منسلک پرمسرت مناسبات کے احیاء کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: