روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے امام مہدی(عج) کے بارے میں منعقدہ معلوماتی مقابلے کے فاتحین کو انعامات سے نوازا ہے

امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقدہ معلوماتی و ثقافتی مقابلے کے فاتحین کو انعامات اور اعزازات سے نواز دیا گیا ہے۔

اس معلوماتی اور ثقافتی مقابلے کے فاتحین نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقدہ کینڈلز فیٹیول کی مرکزی تقریب میں انعامات وصول کیے کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے واقع بیرونی صحن میں منعقد ہوئی۔

جو فاتحین تقریب میں شرکت نہیں کر سکے، وہ نتائج کے اعلان کے بعد دو ہفتوں کے اندر روضہ مبارک کے شعبہ مالیاتی امورسے اپنا انعام وصول کر سکتے ہیں اور ان کے لئے اپنے ساتھ شناختی دستاویزات کا لانا ضروری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: